24newspk
انگلینڈ سے دوسرا میچ ہارنے کا ذمہ دار پاکستانی معروف کھلاڑی نے خود کو ٹھہرا دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 46 رنز سے شکست دے کر سیریز1-1 سے برابر کر دی ہے، پاکستان کبھی تو اتنا اچھا کھیلتی ہے کہ دنیا کی کتنی بھی مضبوط ٹیم کیوں نہ ہو وہ پاکستان اسے باآسانی جیت جائے گا اور کبھی اتنا برا کھیلتی ہے کہ کوئی بھی چھوٹی ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان ٹیم کا کوئی پتہ نہیں چلتا کسی لمحے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ایک گاؤں کی ٹیم ہے، اور اگلے ہفتے ہی ،یہ ثابت کر دیتے ہیں ، یہ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں، پاکستان کرکٹ جب کھیلنے کو آئے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیتی ہے۔ نہ کھیلنے کو آئے تو بڑے بڑے مارجن سے ہار جاتی ہے۔
جیسا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہوا. پاکستانی ٹیم میں صرف دو کھلاڑی بابراعظم اور محمد رضوان ہیں جو پرفارم کریں تو ٹیم جیت جاتی ہے ورنہ ہار جاتی ہے. یہاں تک بری پرفارمنس کے باوجود کوئی بھی کھلاڑی ہارنے کی ذمہ داری تک نہیں لیتا ہے .دوسری طرف پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم پرفارم کرنے کے باوجود بھی ساری ذمہ داری اپنے نام لے لی۔ بابراعظم نے کہا کہ ٹیم دوسرا میچ میری وجہ سے ہاری کیونکہ میں پہلے آؤٹ ہوگیا تھا۔