24newspk
انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کو اہم کھلاڑی نے کورونا ٹیسٹ کلیئرنس کے بعدسکواڈ جوائن کرلیا

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم دور انگلینڈ پر ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی ۔قومی ٹیم میں ایک اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف جن کا پاکستان میں کئی دفعہ کورونا ٹیسٹ لیا گیا لیکن ان ہر بار مثبت آنے کی وجہ سے وہ دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ نہیں ہوسکے تھے ،الآخر چھٹی بار ان کا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ان کو ایس او پیز کو فالو کرنے کے بعد انگینڈ روانہ کر دیا تھا۔
حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، کلیئرنس پانے پر فاسٹ بولر نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ان کے ٹیم میں شمولیت سے بولنگ سائیڈ بہت مضبوط ہو گئی ہے۔ان سے پہلے محمد عامر نے نجی مصروفیت کی وجہ سے وہ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ نہیں ہوئے تھے بعد میں انہوں نے اپنی موجوگی ظاہر کی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جو منفی آنے کے بعد ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ اب انگلینڈ میں موجود ہیں وہ صرف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہونگے کیوں کہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائرمنٹ لے لی تھی ان کے اس فیصلے پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے تنقید کی تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کے دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب ہونے والی ٹیم میں سے صرف شعیب ملک ہی رہ گئے ہیں جنہوں نے ٹیم کو جوائن کرنا ہے ۔شعیب ملک نے بورڈ سے اپنی ذاتی مصروفیات کے کی وجہ سے تاخیر سے ٹیم کو جوائن کرنے کی درخواست کی تھی جسے بورڈ نے منظور کر لیا تھا۔شعیب ملک اگلے ہفتے ٹیم کو جوائن کر لیں گے وہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔