24newspk
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا،انگلینڈ دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انگلینڈ کرکٹ ٹیم جو ون ڈے کرکٹ کی چیمپئن ہے اور رینکنگ میں ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم ہے ون ڈے کرکٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکی ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے نمبر ہے انگلینڈ کے کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں ہر فارمیٹ میں ٹاپ فور پوزیشن پر موجود ہیں لیکن اس کے باوجود انگلینڈ ایشز سیریز میں اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف مسلسل خراب کارکردگی رہی ہے۔
انگلینڈ ٹیم نے رواں سال بدترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ان ٹیموں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو ایک سال میں 200 سے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی ہیں جس میں انگلینڈ کا تیسرا نمبر آگیا ہے،پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز ہے ویسٹ انڈیز نے 2000 میں14 دفعہ 200 سے کم اسکور پر آؤٹ ہو ئی تھی اس کے بعد دوسرے نمبر پر بنگلادیش ہے بنگلادیش 2003 میں 13 دفعہ 200 سے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ روان سال 2021 میں 12 دفعہ 200 سے کم اسکور پرآؤٹ ہوئی ہےنگلینڈ نے رواں سال 12 اننگزوں میں 200 سے کم سکور کیا۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز 14 مرتبہ کے ساتھ پہلے جبکہ بنگلہ دیش 13 مرتبہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
