24newspk
انگلینڈ کا ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر چلا گیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں ایک اور غیر ملکی کھلاڑی جن کا تعلق انگلینڈ سے ہو وہ پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز لاہو میں کھیلے جا رہے ہیں اور پی ایس ایل اپنے آخری مراحل میں ہے اب تک ہر ٹیم آٹھ آٹھ میچ کھیل چکی ہے ایسے میں ان فارم کرکٹر پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے اور کچھ انجرڈ ہو گئے ہیں ۔
پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی ثاقب محمود بھی پی ایس ایل چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہو ئے لکھا کہ "اس سال، چند ہفتوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے گھر جا رہے ہیں۔ لڑکوں کو بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات"
انگلینڈ کے اور کرکٹر جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے جارح مزاج اوپنر بلے باز ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں ۔