24newspk
”انگلینڈ کا دورہ ایک ہفتے کا ہو گا مگر اس کے۔۔۔احسان مانی کا بڑا اعلان

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ ٹیم پاکستان کا مختصر دورہ کرتی ہے تو اس اثر ات بڑے مثبت ہونگے۔اگلے سال انگلینڈ کا دوہ پاکستان متوقع ہے اور ایک ہفتے کا دورہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطاق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک ہفتے کا پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے بریک تھورو ہوگا۔انگلینڈ کے اس چوٹے قدم سے دوسری ٹیموں کا پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے اعتماد بڑھے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں انگلینڈ کے 12سے 13 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور پاکستان میں کھیل چکے ہیں اور وہ یہاں کے انتظامات سے مطمئن تھے۔ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو ایک ہفتے کا ہوگا لیکن اس یک ہفتے کے دورے سے فائدہ ہوگا اور آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 2021 کے لئے آسانی ہوگی۔دورہ انگلینڈ کے بعد باقی ٹیموں کا اعتماد بڑھےگا اور پاکستان کا دورہ کریں گیں۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ پاکستان آنے کے لئے ٹیمیں راتوں رات حامی نہیں بھرتیں نا ہی ایک مرتبہ کہنے سے دوسرے ممالک کے کرکٹ بورڈز اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیج رہے ہیں یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ اس اس پر اعتماد کا تیجہ ہے۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جسے ہم نے پورا نہ کیا۔