top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے کے لئے ساری حدیں پار کر دی


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) برطانوی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے دورہ بنگلہ دیش کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے ستمبر اور اکتوبر کے دوران بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا،تاہم اب یہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔دورہ ملتوفی ہونے سے برطانوی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت کرسکیں گے۔

آپ کو واضح کر دیں کہ آئی پی ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارت میں کھیلے جانے ہیں۔انڈین پریمیر لیگ کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملتوی کر دیا تھا اور بقیہ میچز اب یو اے ای میں کھیلے جائیں گے ،ایونٹ میں دنیا ئے کرکٹ کے نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔بھارت میں آئی پی ایل 2008 سے کھیلا جا رہا ہے۔





28 views0 comments
bottom of page