24newspk
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخی کے بعد انگلینڈ سے ا میدیں وابسطہ ہو گئی کہ وہ اگلے ماہ پاکستان کا دور ہ کرے گالیکن جس چیز کا ڈر تھا وہی ہوا۔ انگلینڈ کی ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ اکتوبر میں کھیلے جانے والی سیریز بھی منسوخ کردی گئ۔
اس سیریز میں دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جانے تھے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر میچ شروع ہونے سے کے چند لمحات پہلے سیریز منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا،اور اب انگلینڈ حکام کی جانب سے یہ خبر موصول ہوئ ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز بھی منسوخ ہوگئ ہے۔اس سب کے ساتھ پاکستان کرکٹ کو شدید دھچکا لگا۔ ذرائع کے مطابق یہ بتایا جارہا ہے کہ انگلینڈ حکام پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بالکل مطمئن ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر یہ سیریز کھیلنے کو تیار نہیں۔انگلینڈ حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ آئندہ ماہ ولڈکپ ہے اور ہمارے کھلاڑیوں کو ولڈکپ کی تیاری کے لیے وقت چاہیے لہذا ہم سیریز کھیلنے سے قاصر ہیں۔