top of page

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے مختصر دورہ پاکستان کا اعلان،پاکستانیوں کیلئے شاندر خوشخبری آ گئی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکر کھیلنا اور غیر ملکی ٹیموں کا دورہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ،بڑی ٹیموں کا بھی دورہ پاکستان شروع ہو گیا ہے ایسے میں انگلینڈ نے اگلے سال اکتوبر میں مختصر دورہ کرے گی ۔


تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال اکتوبر میں پاکستان کا مختصر دورہ کرے گی ،دورہ ورلڈ ٹی 20 سے پہلے ہوگا۔انگلینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 14 اور 15 اکتوبر 2021 کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دوہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ انگلش کرکٹ ٹیم نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔انگلش کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔دونوں ٹیمیں مختصر دورے کے بعد 16 اکتوبر کو بھارت روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ ورلڈ ٹی 20 کھیلں گے۔

62 views0 comments
bottom of page