top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کو ڈھیروں کامیابیاں دلانے کے بعد سٹیورٹ براڈ کے کیر ئیر کا اعلیٰ مقام پر اختتام


24نیوز پی کے:انگلینڈ کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باولر سٹیورٹ براڈ نے اپنے شاندار کیریئر کا اختتام شاندار پرفارمنس سے میچ وننگ پرفارمنس سے کیا۔انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اوول میں کھیلا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز عمدہ کارکردگی دکھائی۔ پانچ میچوں کی ایشز سیریز 2-2 سے برابر رہی۔پانچ میچوں میں سٹیورٹ براڈ نے 22 وکیٹیں لے کر انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔سٹیورٹ براڈ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2007 میں کیا انہوں نے پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا تھا اور اس میں ایک وکٹ حاصل کی۔سٹیورٹ براڈ نے 2007 سے 2023 تک اپنے کیریئر میں 167 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے604 وکٹیں حاصل کیں۔سٹیورٹ براڈ نے اپنے کیرئر میں تین دفعہ ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں یا اس سے زائد وکٹ حاصل کیں،20 دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ان کی ایک اننگ میں بہترین باؤلنگ 8/15 ہے۔600 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں۔


سٹیورٹ براڈ نے 121 ون ڈے میچوں میں 178 وکٹیں حاصل کی اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 65 وکٹیں حاصل کیں۔حالیہ دور میں فاسٹ باولر زیادہ تر مختلف لیگز کھیلتے ہیں لیکن سٹیورٹ براڈ کسی لیگ کھیلنے کے بجائے ہمیشہ انگلینڈ کےلیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے رہے۔ یہی وجہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ یقیناً انگلینڈ ٹیم اور دنیائے کرکٹ ایسے شاندار کیریئر کے حامل باولر کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

20 views0 comments
bottom of page