top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کیخلاف آخری میچ میں حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ،کس کے کہنے پر حیدر علی سے اوپر بیٹنگ کروائی گئی؟


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) وقمی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی بلے باز حیدر علی جنہوں نے دورہ انگلینڈ میں آخری ٹی 20 میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی ان کےشاندار بلے بازی اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ کی عمدہ بلے بازی اور دونوں کی پارٹنر شپ کی وجہ سے پاکستان سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ نوجوان بلے باز حیدر علی کو نمبر تین پر بلے بازی کروانے کا میں نے کہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم مینجمنٹ سے کہا کہ ان کو اوپر بیٹنگ کرنے کا موقع دیں تاکہ ان کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے او ر ان پر اتنا پریشر بھی نہیں پڑے گا۔ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ حیدر علی کی پرفارمنس دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ۔

واضح رہے کہ نوجوان بلے باز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ سے کیا ۔حیدر علی نے اپنے پہلے میچ میں ہی ففٹی اسکور کی۔انہوں نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی انہوں نے 33 گیندیں کھیل کر ففٹی اسکور کی ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔حیدر علی کی ڈیبیو میچ میں عمدہ اور جارحانہ اننگز نے پاکستانیوں سمیت دنیا کے لیجنڈز کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے۔

محمد حفیظ نے نجی ٹی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری فٹنس اور فارم باقی ہی تو میں اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔میں کسی کے کہنے پر کرکٹ نہیں چھوڑوں گا ۔مجھ پر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے ہی تنقید ہو رہی تھی لیکن اللہ سے مانگ کر گراؤنڈ میں گیا اور اس کے بعد دونوں ٹی 20 میچز میں اللہ کا شکر ہے

23 views0 comments
bottom of page