top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ناقص کارکردگی، مشتاق احمد نے حیران کن موقف دیدیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بیان دیتے پوئے کہا لہ ٹیم نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہے،یاسر شاہ پر زیادہ بوجھ ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر ہیں اور سیریز میں کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں یاسر شاہ اکیلا سینئر کھلاڑی ہے۔انگلینڈ کی وکٹیں فلیٹ ہیں تیز ہوا کی وجہ سے انگلینڈ کے بلے بازوں کو قومی ٹیم کے باؤلرز پر حاوی ہوگئے ۔


اسپن کوچ مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہایاسر شاہ پر بہت زمہ داری ہے ان کے ساتھ نوجوان باؤلرز کھیل رہے ہیں ۔پہلے سینئر کھلاڑی ہوتے تھے جیسے محمد عامر تو وہ اسکور کو روک لیتے تھے اور دوسری طرف اسپنرز کو اٹیک کرنے کا موقع مل جاتا تھا اور وکٹیں لے لیتے تھے


مشتاق احمد سے سوال کیا گیا کہ جب آپ کے وہاب ریاض اور سہیل اسکواڈ میں موجود ہیں تو ایسے میں نسیم شاہ کو تینوں ٹیسٹ میچ میں کیوں کھلایا گیا؟ان کے جواب میں مشتاق احمد نے جواب دیا کہ پہلے میچ میں نوجوان کو اتنا موقع نہیں ملا اور دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نظر ہو گیا اس لئے ان سے تیسرے ٹیسٹ میچ میں زیادہ بولنگ کروائی ہے کیوں کہ ان کو مستقبل کے لئے تیار کر رہے ہیں ۔

آ پ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں جاری ہے پاکستان پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 583 کے جواب میں 273 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی فالو آن کی وجہ سے پاکستان دوسری اننگز میں بیٹنگ کر رہا ہے۔

59 views0 comments
bottom of page