top of page
  • 24newspk

انگلینڈ کیخلاف ناقص کار کردگی، قومی ٹیم دنیا میں مذاق بننے لگی،آئس لینڈ نے پیغام جاری کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی،انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 0-3 سے سیریز جیت کر کلین سویپ کر دی۔انگلینڈ نے پاکستان کو ان کے ہوم گراؤنڈز پر تینوں ٹیسٹ میچوں میں آؤٹ کلاس کر دیا۔پاکستان کی ناقص کارکردگی سے پاکستانی شائقین مایوس ہوئے ہیں وہاں قومی ٹیم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر پی سی بی اور قومی ٹیم دنیا میں مذاق بننے لگی ، آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی قومی ٹیم اور پی سی بی پر طنز کے تیر برسا دیئے ۔


آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کیلئے بہتری جگہ ہے مگر محسوس ہوتا ہے جیسے انگلش کھلاڑیوں نے آج ہی کراچی سے واپسی کیلئے فلائٹ بک کرا رکھی ہے۔

آئس لینڈ کی ٹوٹل آبادی صرف 3 لاکھ 72 ہزار آبادی ہے اور ابھی تک آئی سی سی کا مستقل رکن نہیں بن سکا اور وہ بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے طنز کرنے لگا ہے۔ آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس کی گئیں۔


آئس لینڈ کرکٹ بورڈ نے مذاق اڑاتے ہوئے ایک اور ٹویٹ میں پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آکر 0،3 سے ہارنے کو بھی تیار ہیں اور یہ کہ ہم 7.0 کی بجائے 0.7 کی اوسط سے سکور کریں گے ۔یہ سب انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہو رہا ہے جو اتنی باتیں سننی پڑتی ہیں ۔قومی ٹیم نے کسی ٹیسٹ میچ میں کوئی مقابلہ نہیں اور ڈر ڈر کر کھیلتے رہے جبکہ مہمان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کو ون ڈے اور ٹی20 کی طرح کھیلا۔پی سی بی کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ورنہ چھوٹی ٹیم بھی آکر ہمیں اس طرح ہرا کر چلی جائیں گے ۔


Web Desk (24 News PK) Three test match series was played between Pakistan and England, England swept the series by winning 0-3 against Pakistan. England played all three test matches against Pakistan at their home grounds. I was outclassed. Pakistani fans are disappointed with Pakistan's poor performance, there is a mockery of the national team. The PCB and the national team became a joke in the world due to the poor performance of the national team in the Test series against England, the Iceland Cricket Board also made fun of the national team and the PCB.


The Iceland Cricket Board tweeted on the social media website that Pakistan is a good place for tourism due to its natural scenery, but it seems that the English players have already booked their return flight from Karachi today.Iceland has a total population of only 372,000 people and has yet to become a permanent member of the ICC and is also being ridiculed for the poor performance of the national team. Several tweets were made by Iceland Cricket on Twitter regarding the Pakistan England match.



Iceland Cricket Board jokingly tagged PCB in another tweet saying that we are ready to come to Pakistan and lose by 0.3 and that we will score at an average of 0.7 instead of 7.0. It is happening due to the poor performance of the national team against England that we have to listen to so many things. The national team did not have any competition in any test match and kept playing with fear while the visiting team played the test match like ODI and T20. PCB has to think seriously and make big changes in the national team. Otherwise even small teams will come and beat us like this.

18 views0 comments
bottom of page