top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان


ساﺅتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے تین ٹی ٹونٹی میچز کے پاکستان نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پاکستان نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان اوپنر بلے باز،محمد حفیظ،شعیب ملک،افتخار احمد ،حیدر علی ،شاہین شاہ آفریدی ،عماد وسیم، محمد عامر، خوشدل شاہ،محمد حسنین ،سرفراز احمد،محمد رضوان، وہاب ریاض ،حارث رؤف ،شاداب خان،نسیم شاہ شامل ہیں ۔

پاکستان اور انگلینڈ درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 اگست دوسرا ٹی 20 میچ 30 اگست تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں تقریبا وہ ہی اسکواڈ منتخب کیا ہے جو کئی ماہ سے پرفارم کر ہا ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جن میں حیدر علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ان کے علاہ تجربہ کار کھلاڑی وہاب ریاض اور محمد عامر کو بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے


59 views0 comments
bottom of page