24newspk
”انگلینڈ کیخلاف 195 رنز کا ٹوٹل ہی کم تھا اور۔۔۔“ یونس خان نے حیران کن بات کر دی
Updated: Sep 1, 2020

مانچسٹر (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز جاری ہے کل سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ کھیلا گیا انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 195 رنز کا ہدف کافی نہیں تھا تھوڑا اسکور اور ہوتا تو نتیجہ مختلف ہوتا۔
سابق کپتان یونس خان نے مزید کہا کہ ہم دو مہینے سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور دن رات کرکٹ کے لئے سوچ رہے ہیں اور خوب پریکٹس کر رہے ہیں، میں یہاں بہت کچھ سیکھا بلے بازوں کے علاوہ بلے بازوں اور باؤلرز کے ساتھ بھی کام کیا، کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے انگلینڈ میں جو تجربہ تھا وہ ان کے ساتھ شیئر کیا اور کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کا بھی ان کو بتایا۔
یونس خان نے ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خوشی محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر ہوئی بڑے عرصہ کے بعد کسی وکٹ کیپر بلے باز کو اتنا اچھا کھیلتے دیکھا ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کی اور دوسری اننگز میں کپتان اظہر علی نے پریشر میں ایک اچھی بیٹنگ کی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے ۔تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز انگلینڈ پہلے ہی 0-1 سے جیت چکا ہے۔