24newspk
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان!ورلڈ کپ میں رضوان کا بیک اپ کون ہوگا؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے: ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا سے شکست کے بعد ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے،رواں مہینے انگلینڈکے ساتھ ہوم سیریز کے لئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں شکست ہوئی ،ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم کے کافی کھلاڑی انجریز کا بھی شکار تھے اور تھکے سے بھی نظر آئے، جن میں سے ایک اوپنر بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان تھے۔محمد رضوان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ہے جبکہ انہیں ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رضوان کے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر پاکستان کے چیف سلیکٹرز اپشنز پر غور کر رہے ہیں جن ناموں میں سرفراز احمد، محمد حارث اور اعظم خان بھی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کس کو موقع دیا جائے گا اور کس کو نہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
Web Desk (24 News PK): After Pakistan's loss to Sri Lanka in the final of the Asia Cup, there is a possibility of major changes in the team, wicketkeeper batsman Muhammad Rizwan is likely to be rested for the home series with England this month. .
According to the details, Pakistan lost against Sri Lanka in the final of the Asia Cup, many players of the Pakistan team in the Asia Cup were suffering from injuries and looked tired, one of them was the opener, batsman, wicketkeeper Muhammad Rizwan. Mohammad Rizwan is likely to be rested for the series against England while he will be included in the squad for the World Cup.
According to sources, Pakistan's chief selectors are considering options as backup wicket-keeper to Rizwan, which include Sarfaraz Ahmed, Mohammad Haris and Azam Khan. No. Seven T20 matches will be played between Pakistan and England.