top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیے تھے لیکن ۔۔۔ٹیسٹ ہارنے کے بعد اظہر علی نے اعتراف کرلیا



مانچسٹر(کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کہا کہ گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو رہا تھا جو ایک حیران کن تھا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیے تھے تو ہم بہت خوش تھے لیکن اس کے بعد گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو رہا تھا جو دیکھ کر حیرانی ہو ئی تھی ۔


انگلینڈ کی پانچ وکٹیں گرنے کے بعد جو پارٹنرشپ ہوئی اس نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔اظہر علی نے مزید کہا کہ ہم انگلینڈ کے بلے بازوں کو رن آؤٹ کرنے میں ناکام رہے جو میچ میں ایک جرم کے مترادف ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ بہت اچھا تھا لیکن میچ کا رزلٹ اپنے حق میں نہ ہونے کا افسوس ہے۔اظہر علی نے کہا کہ پچ میں جان ختم ہوگئی تھی اور انگلینڈ کے بلے بازوں کا ایک مومینٹم بن گیا تھا اور وہ ٹیسٹ میچ اپنے حق میں کروانے میں کامیاب ہوگئے ووکس اور بٹلر نے اچھی بیٹنگ کی میچ جیتنے میں ان کا بڑا کردار ہے ان کو میں جیت کا کریڈٹ دیتا ہوں۔


45 views0 comments
bottom of page