24newspk
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے "پلیئر آف دی ٹورنامنٹ" کیلئے بھارتی بلے باز کا انتخاب کرلیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دی ہیں جن میں بھارت کے ویرات کوہلی ،پاکستان کے شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،انگلینڈ کے ایلکس ہلیز،جوز بٹلر سمیت اور بھی کھلاڑی شامل ہیں ،سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو ن بنے گا؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنلسٹ انگلش کپتان جوز بٹلر نے اپنے 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' کے طور پر بھارتی بلے باز کا انتخاب کیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بھارتی بلے باز سوریہ کمار یادیو کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انگلش کپتان جوز بٹلر کے مطابق سوریہ کمار 'انتہائی آزادی' کے ساتھ کھیلے اور 'ستاروں سے سجی لائن اپ میں ناقابل یقین حد تک دلکش' تھے۔ یادیو ٹورنامنٹ میں 239 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، ان کا سٹرائیک ریٹ 189.68 ہے، وہ چھ اننگز میں تین نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے " پلیئر آف دی ٹورنامنٹ " کیلئے نو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن، انگلینڈ کے اوپنرز جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز، زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور سری لنکن آل راؤنڈر وینندو ہاسرنگا بھی شامل ہیں۔
Web Desk (24 Newspk) Today, the T20 World Cup final will be played between Pakistan and England in Melbourne, Australia. Many players have given excellent performances in the T20 World Cup, including India's Virat Kohli, Pakistan's Shadab Khan, Shaheen Shah Afridi, England's Alex Hillies, Jos Buttler and other players, there is a discussion on social media. Who will become the player of the tournament?
T20 World Cup finalist England captain Jos Buttler has chosen the Indian batsman as his 'Player of the Tournament'.Jos Buttler has selected Indian batsman Surya Kumar Yadav as his 'Player of the Tournament' for the recent T20 World Cup. According to Jos Buttler, Surya Kumar played with 'extreme freedom' and was 'incredibly charming in a star-studded line-up'. Yadav is the third highest run-scorer in the tournament with 239 runs, his strike rate is 189.68, he has also scored three fifties in six innings.
It should be noted that the International Cricket Council (ICC) has released a list of nine players for the "Player of the Tournament". In this list, Indian batsman Virat Kohli, Surya Kumar Yadav, Pakistani all-rounder Shadab Khan, fast bowler Shaheen Afridi, England all-rounder Sam Curran, England openers Jos Buttler and Alex Hales, Zimbabwe all-rounder Sikander Raza and Sri Lankan All Rounder Venindu Hasaringa is also included.