top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا


لندن (ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا اور انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے سنچریاں بھی اسکور کیں تو ڈبل سنچری بھی اسکور کی گئی۔


باؤلرز کی طرف سے بھی اچھی بوؤلنگ دیکھنے کو ملیں، سیریز میں کئی انفرادی ریکارڈ بھی بنے ۔انگلینڈ کے جیم اینڈرسن نے 600 وکٹیں حاصل کیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے آج تک کوئی فاسٹ باؤلر یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکا جیم اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ سر انجام دیا ،ان سے پہلے میگراتھ نے 563 وکٹوں کے ساتھ فاست باؤلرز میں ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے۔

جیم انڈرسن نے 156 ٹیسٹ میچ کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا،ان کے علاوہ پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے بھی 2000 رنز مکمل کیے انہوں نے 29 میچ کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔اظہر علی نے کیریئر کے 6000 رنز مکمل کیے انہوں نے 81 ٹیسٹ میچ کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں جیم اینڈرسن نے 7 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاسل کیں ۔جیم اینڈرسن ان ٹاپ چار باؤلرز میں شامل ہوگئے جنہوں نے 600 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سب سے زیادہ وکٹیں سرع لنکا کے اسپنر مرلی دھرن کی ہیں انہوں نے 800 وکٹیں حاصل کی ہیں انے بعد آسٹریلیا کے لیگ اسپنر شین وارن جنہوں نے 708 اور بھارت کے انیل کمبلے جنہوں نے 619 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

40 views0 comments
bottom of page