top of page
  • Writer's picture24newspk

انگلینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کو وائٹ واش، وقار یونس اور مصباح الحق کی ’ نوکری‘ خطرے میں پڑ گئی


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دیتے ہوئے سیریز وائٹ واش کر لی۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکر دگی کی وجہ سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین تی 20 میچ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر لی ،قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شائقین کرکٹ بہت مایوس ہوئے ہیں۔برمنگھم میں آخری ون ڈے میں بڑا اسکور بنانے کے باوجود قومی ٹیم کی شکست سے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بہت زیادہ مایوس دکھائی دیئے۔


میچ کے اختتام پر برمنگھم میں پی سی بی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مداحوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق، بالنگ کوچ وقار یونس اور ٹیم انتظامیہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ میں 45 سال سے ون ڈے سیریز نہیں جیتا اس دورہ پر امید تھی کہ پاکستان اچھا کھیل پیش کرے گا اور سیریز اپنے نام کرے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

594 views0 comments
bottom of page