24newspk
”انگلینڈ ہمارا قرض دار ہو گیا اور اب اسے چاہئے کہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے زبردست مطالبہ کر دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ تیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ ہمارا قرض دار ہو گیا ہے اور انہوں نے انگلینڈ سے جوابی ٹور کا مطالبہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ پکستان کے دورہ انگلینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ بورڈ ہمارا قرض دار ہو ہوگیا ہے اب انگلینڈ بورڈ کو چاہیے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنا آسان نہیں.
وسیم اکرم نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں جو انگلش کھلاڑی شامل تھے وہ پاکستان سے خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے کر اپنے وطن واپس آئے تھے. اگر ٹیم انگلینڈ پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو ان کا بھرپور خیال رکھا جائے گا.
آپ کو بتاتے چلیں کہ انگلینڈ نے 6-2005 کے بعد پاکستان دورہ نہیں کیا اس کے 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے. کورونا جیسے عالمی وبا میں پاکستان کا حالیہ دورہ انگلینڈ کرنے سے انگلینڈ بورڈ 280 ملین پاؤنڈ کے نقصان سے بچ گیا ہے.