top of page
  • Writer's picture24newspk

انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں،2 سال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل تیسری شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان کی فٹنس پر سوال اٹھادیے۔

پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقص فیلڈنگ ،بولنگ اور سست روی سے بیٹنگ شکست کی وجہ بنی،اس شکست پر عوام اور سابق کرکٹرز قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال سے پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوئے، وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشن کے اعتبار سے قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں ان کیلئے کوئی معیاری اصول تو ہونے چاہئیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھیں، ہم کئی ہفتوں سے ٹی وی سکرین پر چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کسی بھی کھلاڑی کا نام لیے بغیر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہوگئے ہیں، انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے نا۔فیلڈنگ کیلئے فٹنس ضروری ہے۔

12 views0 comments
bottom of page