top of page
  • Writer's picture24newspk

اور کچھ میرے لائق؟ پاکستان کو میچ جتوانے کے بعد آصف علی نےمداحوں کے لئے ویڈیو پیغام شیئر کر دیا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ،پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی آصف علی نے نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد افغانستان کے خلاف جیت میں آج اہم کردار ادا کردیا۔ ایک اہم اننگ کھیل کرشائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے ساتھ ساتھ آصف علی کے نعرے گونجنے لگے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کا میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی انہوں نے پاکستان کو151 رنز کا حدف دیا جسے پاکستان نے 18ویں اوور میں پورا کر لیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سنسنی خیز مراحل میں پہنچ گیا تھا ،جب آصف علی بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آۓ۔ آصف علی نے آج ایک اوور میں چار چھکے لگا کر 2016 کے ورلڈکپ فائنل کی یاد تازہ کردی جہاں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بریتھویٹ نے چار چھکے لگا کے ٹیم کو جتوایا تھا۔


پاکستان کو میچ جتوانے کے بعد آصف علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔ سوشل میڈیا پر آصف علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں آسف علی کا پاکستانیوں کو کہنا ہے کہ اور کچھ میرے لائک۔اس جملے کے ساتھ آصف علی نے ایک اور جملے کا اضافہ کیا۔ آصف علی کا کہنا تھا کہ رممبر دی نیم آصف علی۔

واضح رہے کہ آصف علی نے میچ ایک اوور قبل ختم کر دیا ہے۔ آصف علی نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ میں تیسری فتح دلوائ ہے۔


25 views0 comments
bottom of page