• 24News pk

اٹلی کے وزیراعظم جوزبے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے


روم۔26جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):اٹلی کے وزیراعظم جوزبے کونٹے کورونا بحران کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹالین وزیراعظم جوزبے کونٹے کورونا بحران پر قابو نہ پانے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفی صدر کو پیش کر دیا۔ اطالوی صدر نے نئی حکومت کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اٹلی میں کورونا وباءسے 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

10 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved