top of page
  • Writer's picture24newspk

"اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی" وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا ؟جانئیے


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر کی حالت پر پر آواز بلند کی۔وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساحل سمندر پر آکر گندگی دیکھ کر بہت دکھ ہوا اپنی بیگم کو یہں لاکر بڑی غلطی کی۔


سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ہم پوری دنیا مین کہتے رہتے ہیں پاکستان بہت خوبصورت ہے، لوگ بڑے خوبصورت ہیں لیکن لوگ گندے بھی ہیں ۔یہ ساحل سمندر کی حالت ہے گند سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ی وہ گندہے کجو آپ سمندر میں پھینکتے ہیں ۔اس نے باہر نکال کی پھینکا ہے۔وسیم اکرم نے کہا ہم یہاں آئے سوچا کہ ہفتے کا پہلا دن ہے سمندر پر واک کریں گے مزہ آئے گا لیکن میں اپنی بیوی کو سی ویو پر لاکر بہت غلطی کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہم کسی اور کو اس گندگی کا زمہ دار نہیں ٹھرا سکتے بلکہ اپنے آپ کو قصور وار ٹھرانا ہے۔جو لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر نصیحتیں دیتے ہیں ان کو مخاطب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ یہ وقت ہے مشورہ دینے کا یہ سارا گند سمندر سے نکلا ہے اور یہ گند آپ لوگوں نے سمندر میں ڈالتے ہیں ۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے کئی بار ساحل سمندر پر گندگی کے بارے میں آواز اٹھائی ہے اور خود کچرا بھی اٹھایا ہے۔ان کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ساحل سمندر پر آکر صفائی کی ہے ۔


بحیثیت پاکستانی ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے گھر گلی محلہ شہر اور اس ملک کو صاف رکھیں ۔ کچرے کو کوڑے دان میں ڈالیں اور جب ہم کہیں کھومنے جاتے ہیں چاہے وہ مارکیٹ ہو پارک ہو یا ساحل سمندر شاپرز کو کو کوڑے دان میں ڈالیں۔ہمارا ملک صاف رہے گا تو ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔ساحل سمندر صاف رہیں گے تو سمندر میں موجود اللہ کی مخلوق بھی محفوظ رہے گی۔

63 views0 comments
bottom of page