top of page
  • Writer's picture24newspk

اپنی پاور ہٹنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے محنت کررہا ہوں! اسٹریلیا میں پوری تیاری کے ساتھ جاؤں


24نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ میں اپنی پاور ہٹنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے محنت کررہا ہوں، کوشش کررہا ہوں کہ نیٹ میں اس انداز میں ہی پریکٹس کروں جس سے میچ میں آخر میں آتے ہی ہٹنگ کی تیاری ہوسکے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم کی آمد پر کھلاڑی پرجوش ہیں، آصف علی نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران میرا ہدف یہ ہی ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل جتنی زیادہ پریکٹس کرسکتے ہیں وہ کریں اور ٹیم کی طرف سے جو زمہ داریاں ملیں تو وہ بخوبی نبھائیں۔آصف علی نے کہا کہ ایشیا کپ میں جو کمی رہ گئی تھی اس کو انگلینڈ کی سیریز کے دوران پورا کریں

ان کا کہنا ہے کہ وہ کوچز کے ساتھ اپنی فنشنگ کو بہتر کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، اس سیریز کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی تیاری کا بھرپور موقع ملے گا۔آصف علی نے کہا کہ نیٹ پر دیر سے باری لے رہا ہوں جس سے وارم اپ کے بعد سے بیٹنگ تک باڈی ٹمپریچر میں کمی کے حساب سے خود کو تیار کر پاؤں۔ کوشش ہوتی ہے کہ پریکٹس میں بھی پاوور ہٹنگ کی صورتحال کے مطابق تیاری کروں کیوں کہ پریکٹس سے ہی بہتری آتی ہے۔


آصف علی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں، سنا یہ ہی جا رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کنڈیشن بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی، ورلڈ کپ سے قبل ایسی ہی کنڈیشنز میں نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں آسٹریلیا میں دو میچز کھیلے لیکن اچھا اسکور نہیں کر سکا، اس بار پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔


24Newspk: Asif Ali, the aggressive batsman of Pakistan cricket team says that I am working hard to improve my power hitting skills, I am trying to practice in the nets in such a way that I can finish the match. Preparations for hitting can be made as soon as it arrives.


While giving an interview to Geo News, Asif Ali said that the players are excited about the arrival of the English team after 17 years. Do what you can practice and fulfill the responsibilities given by the team. Asif Ali said that what was left in the Asia Cup should be fulfilled during the England series.


He says that he is trying to improve his finishing with the coaches, during this series there will be a great opportunity to prepare for the T20 World Cup in Australia. Asif Ali said that late at the net. I am taking turns so that I can prepare myself according to the drop in body temperature from warm-up to batting. I try to prepare according to the power hitting situation in practice because practice only improves.


Asif Ali said that he will try to go with full preparation for the World Cup, it is heard that the conditions will be favorable for batting in the T20 World Cup, New Zealand in similar conditions before the World Cup. I will get a chance to play the series. He said that he played two matches in Australia in the past but could not score well, this time he will go with full preparation and try to do better.



57 views0 comments
bottom of page