• 24News pk

اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دبائو میں لانا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد۔21جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کی طلبی کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دبائو میں لانا ہے ‘ براڈ شیٹ معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو 45دنوں میں براڈ شیٹ معاملے سے متعلق افراد ‘ کرداروں ‘وزراء‘وکلاءکی تحقیقات کرے گی ۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کو دبائو میں لائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزوں کو علیحدہ سے دیکھنا چاہتی ہے لیکن براڈشیٹ معاملہ سامنے آنے کے بعد انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہےجو ہر پہلو پر تحقیقات کریگی۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ ہمارے دور کا نہیں ہے بلکہ یہ تو 2000کا معاملہ ہے لیکن ابھی منتج ہوا ہے ‘ براڈ شیٹ کے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کر رہے ہیں‘ پی ٹی وی کا نیا بورڈ آئندہ 15دنوں میں بننا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوگی ۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved