24newspk
اکیلے جیسن روئے نے ہی لاہور قلندرز کو رُلا کر رکھ دیا۔۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی لاہور قلندرز کو شکست

کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کے بڑے حدف کو باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ،لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ہیری بروک نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی دھوندار اننگز کھیلی ا نکی اننگز میں 2 چھکے اور چار چوکے شامل تھے ان کے علاوہ عبداللہ شفیق 32،ڈیوڈ ویسے 22،کامران غلام 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے غلام مدثر نے دو جبکہ لیوک ووڈ اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حدف کا تعاقب کیا تو اوپنر جیسن رائے اور احسن علی نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ جیسن رائے نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کی جم کے دھلائی کی انہون نے لاہور قلندرز کے کسی بھی بولر کو نہیں چھوڑا اور چھکوں چوکوں کی برسات کر دی ،لاہور قلندرز کے بولرز ان کے سامنے بے بس نظر آئے۔جیسن رائے نے پی ایس ایل سیون میں تیز ترین سنچری اسکور کی۔جیسن رائے نے 57 گیندوں پر 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اوراپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی طرف سے جیسن رائے کے علاوہ جیمز ونس نے 49 رنز بنائے ان کی اننگز میں ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔محمد نواز نے 12 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔جیسن رائے کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔