• 24newspk

اگتھیا کی سال 2022 کی پہلی ششماہی کا خالص منافع 74 فیصد تک بڑھ گیا


اسلام آباد(24 نیوز پی کے) 16 اگست: متحدہ عرب امارات میں قائم خطے کی کھانے پینے اور مشروبات کی معروف کمپنی اگتھیا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی سال2022 کی پہلی ششماہی کی خالص آمدنی بڑھ کر 2 ارب درہم ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں خالص آمدنی میں 51 فیصد ریکارڈ اضافہ ہے۔ یہاں موصول ہونے والی ایک خبر نے کہا گیا ہے کہ حصص یافتگان کا خالص منافع اس مدت کے لیے 118 ملین درہم تک بڑھ گیا، جو سال2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ہے جو اس کی پانچ سالہ ترقی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر گروپ کے حالیہ حصول کے ساتھ ساتھ اس کی لاگت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے ۔

اگتھیا گروپ کے چیئرمین خلیفہ سلطان السویدی نے کہا ہے کہ اگتھیا کے پہلے ششماہی کے نتائج مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر ہماری فوڈ اینڈ مشروبات کو ترقی دینے کی حکمت عملی کے بڑھتے ہوئے فوائد کو ظاہر کرتے ہیں، گزشتہ سال کے دوران ہم نے جو اہداف مکمل کیے ہیں اس نے نہ صرف مضبوط اعلیٰ نمو فراہم کی ہے بلکہ منافع میں اضافہ کرنے میں بھی حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز اور متعلقہ فریقوں کیلئے ٹھوس قدر کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے اگتھیا کی صلاحیت پر ہمارا اعتماد مستحکم ہے۔

اگتھیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن اسمتھ نے کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال 2022 کی پہلی ششماہی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ہماری توجہ حاصل شدہ اداروں کے استحکام پر تھی اور دوسری سہ ماہی میں ہم نے اپنی توجہ ہم آہنگی نکالنے اور گروپ انضمام کو تیز کرنے کی طرف مبزول کی جس نے ہمیں اعلیٰ براہ راست اخراجات کے ساتھ ساتھ انضمام اور حصول سے متعلقہ اخراجات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔


انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مصنوعات کی طلب اور رسد میں خلل کے اثرات کو کم کیا، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور افراط زر سے نمٹا اور یہ سب کچھ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگتھیا کے کنزیومر بزنس ڈویژن نے مالیاتی نقطہ نظر سے گذشتہ سال کے مقابلے میں 71 فیصد کی خاطر خواہ نمو دکھانا جاری رکھا جو اب ایک ارب 50 کروڑ درہم پر گروپ کی مجموعی سیلز کا 73 فیصد بنتا ہے۔ پروٹین اور منجمد شعبہ نے 570 ملین درہم کا حصہ ڈالا، جس میں سے 493 ملین درہم گذشتہ سال اردن اور مصر میں پروٹین کے کاروبار کے اسٹریٹجک حصول کے ذریعے ممکن ہوا۔ اسنیکنگ نے ٹاپ لائن میں 417 ملین درہم کا اضافہ کیا، بی ایم بی گروپ نے اس میں149 ملین درہم کا حصہ ڈالا۔ پانی، مشروبات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے 475 ملین درہم کی آمدنی ریکارڈ کی گئی۔


2021 کے مقابلے میں سال رواں کی اس سہ ماہی میں ایگری بزنس ڈویژن میں 534 ملین درہم آمدنی ہوئی جو 2021 کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ گروپ کے کل اثاثے 30 جون 2022 تک 6.3 ارب درہم تھے، جبکہ اس مدت کے لیے کل شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی 2.8 بلین درہم تھی۔ اگتھیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2022 کی پہلی ششماہی کے لیے 8.25 فلس فی شیئر کے برابر نقد ڈیویڈنڈ کی سفارش کررہا ہے جو شیئر ہولڈر اور ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگتھیا ابوظہبی میں قائم فوڈ اینڈ بیوریج کی ایک معروف کمپنی ہے جو2004 میں قائم ہوئی تھی۔ کمپنی ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج میں رجسٹر ہے جو خطے کی سب سے بڑی ہولڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ابوظہبی کی متنوع معیشت کے اہم شعبوں پر محیط بڑے کاروباری اداروں کا ایک وسیع پورٹ فولیو ہے۔





Agthia’s net profit surges to 74% on strong H1’22 Results


Islamabad(24Newspk)Aug 16:The Agthia Group PJSC, one of the region’s leading food and beverage companies has announced that its first half (H1) of 2022 net revenues grew to United Arab Emirates Dirham (AED) 2 billion that recorded a 51% year-on-year growth in net revenues compared with the same period in 2021.


The group net profit attributable to shareholders grew to AED 118 million for the period, a 74% increase relative to H1 2021 which reflected the impact of the Group’s recent acquisitions as well as its cost optimization efforts as part of its five-year growth strategy, a news release here received said.


In his comments, Chairman of Agthia Group, Khalifa Sultan Al Suwaidi said, “Agthia’s first half results demonstrate the increasing benefits of our growth strategy to strengthen our Food and Beverage (F&B) leadership in the Middle East and beyond. The acquisitions we have completed over the past year have not only delivered strong top-line growth but also contributed to enhanced profitability. Our confidence in Agthia’s capability to continue delivering tangible value for shareholders and stakeholders remains steadfast.”


Similarly, commenting on the achievement, Chief Executive Officer of Agthia Group, Alan Smith said, “We have made significant progress in H1 2022. In the first quarter, our focus was on the consolidation of acquired entities, and in the second quarter we turned our attention towards accelerating synergy extraction and Group integration, which helped us offset higher direct costs and M&A (mergers and acquisitions) related expenses, while minimizing the impact of supply chain disruption and tackling market volatility and inflation, all without compromising on the quality of our products.”


It added that from a financial perspective, Agthia’s Consumer Business Division continued to display substantial growth of 71% compared with the previous year, now accounting for 73% of total group sales at AED 1.5 billion. The Protein and Frozen segment contributed AED 570 million, of which AED 493 million was collectively added to the top line through the strategic acquisition of protein businesses in Jordan and Egypt last year. Snacking added AED 417 million to the top-line, being the first period to include BMB Group sales which contributed AED 149 million. Water & Beverage, and Other Food items, recorded revenues of AED 475 million. Revenue in the Agri-business division for the quarter stood at AED 534 million, a 15% gain relative to 2021.


The Group’s total assets stood at AED 6.3 billion as of 30th June 2022, while total shareholders’ equity for the period stood at AED 2.8 billion.


Agthia’s Board of Directors is recommending a cash dividend equivalent to 8.25 fils (AED) per share for the first half of 2022, subject to shareholder and regulatory approvals.

Agthia is a leading Abu Dhabi-based food and beverage company. Established in 2004, the Company is listed on the Abu Dhabi Securities Exchange (ADX) and has the symbol “AGTHIA”. Agthia Group PJSC is part of ADQ, one of the region’s largest holding companies with a broad portfolio of major enterprises spanning key sectors of Abu Dhabi’s diversified economy.




16 views0 comments