top of page
  • Writer's picture24newspk

اگرمیں سندھ کا کوچ ہوتا تو تمام کھلاڑیوں کےہاتھوں میں ٹوکرا تھمادیتا ،وسیم اکرم کادلچسپ تبصرہ


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی فیلڈنگ سے مایوس ہوکر انہوں نے دلچسپ تبصرہ کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ جن کی نمائندگی سابق کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کر رہے ہیں ۔سینٹرل پنجاب کے ساتھ میچ کے وران سندھ کی ٹیم کے فیلڈرز سے کیچ ڈراپ ہونا اور پھر ان کے ہاتھوں سے گیند پھسلنے پر جہاں ایک رنز بننا تھا وہاں دو رنز بنے ۔سابق کپتان وسیم اکرم کمینٹری باکس میں بیٹھے تھے انہوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اگر میں سندھ ٹیم کا کوچ ہوتا تو پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ایک ٹوکرا پکڑا دوں "۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کھلا ڑیوں فٹنس کے مسائل ہیں جن کی وجہ فیلڈنگ میں مسائل آرہے ہیں۔سندھ ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن دیکھیں تو ابھی وہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔سندھ نے اب تک 7 میچ کھلیے ہیں جن میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ چار میچوں میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

48 views0 comments
bottom of page