24newspk
اگر آپ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں اور 20 اوور پورے وکٹ پر کھڑے ہیں تو آپ کو۔۔ کراچی کنگز کی لگاتار
چوتھی شکست: انضمام الحق کی بابر اعظم پر تنقید

کست دے دی۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک نے 28 گیندوں پر 52 رنز بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے اور ٹاپ اسکورر رہے ۔کراچی کنگز کی طرف سے عبیدآصف چار اوور زمیں 36رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
کراچی کنگز نے مقرر ہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکے اور ان کو 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھےان کی شانداراننگز بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکی۔بابر اعظم ناٹ آؤٹ رہے اور پھر بھی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان انضام الحق نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں اور آپ کریز پر 20 اوور ز تک کھڑے ہیں تو آپ کو میچ جیت کر آنا چاہیے تھا .