top of page
  • Writer's picture24newspk

اگر بابر اعظم بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے دستیاب ہیں تو کوئی بھی ٹیم ان کو اپنے ساتھ لینا پسند کرے گی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے اگر دستیاب ہیں تو ان کوئی بھی ٹیم اپنے ساتھ لینا پسند کرے گی۔


آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ “میں نے بابراعظم سے پوچھا کہ کیا وہ میلبورن رینیگیڈز کے لیے آنے اور کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے کہا ہاں – اور امید ہے کہ ہم جلد سے جلد انہیں سائن کرنے کا اعلان کر پائیں گے۔ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈومیسٹک مقابلوں میں مزید عالمی معیار کے کھلاڑیوں کا ہونا بہت اچھا ہوگا۔

ایرون فنچ نے بابر اعظم اور شاہین شاہین شا ہ آفریدی کے بارے میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کافی عرصے سے ایک بہترین پرفامر رہا ہے، “ہم نے شاہین کے بارے میں بھی بات کی … وہ ایک لاجواب باؤلر ہے۔


18 views0 comments
bottom of page