• 24newspk

اگر بھارت کے نیرج چوپڑا بھی مقابلے میں ہوتے تو اور بھی مزہ آتا۔۔ ارشد ندیم


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستانی نوجوان ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔اہم مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہناتھا کہ پوری قوم کا شکریہ ،رات کو جاگ کر میرے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے ان سب کی دعاؤں سے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا، گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتاہوں۔


نجی ٹی وی” جیونیوز “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہناتھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مجھے کہنی اور گھٹنے کی انجری تھی، طبی ماہرین کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بہت کام کیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ،پنجاب سپورٹس بورڈ کا شکریہ جنہوں نے سہولیات دیں، مجھے انجری بھی تھی اور فینز چاہتے تھے کہ گولڈ میڈل جیتوں، پوری امید کے ساتھ آیا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے گولڈ میڈل جیتوں گا۔پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا انجری کی وجہ سے نہیں تھے، اگر وہ ہوتے مقابلے میں تو اور بھی مزہ آتا۔ گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتاہوں، بڑے کہتے ہیں انجری ہو تو پرفارمنس اچھی آتی ہے،والدین وار قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتا ہے ۔


ارشد ندیم نے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جائیں، انشااللہ ترکی میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔



Web Desk (24NewsPK) Pakistani youngster Arshad Nadeem has made the whole nation proud by winning the gold medal in the javelin throw competition of the Commonwealth Games. Thank you for waking up at night and praying for me and Allah Ta'ala awarded me the gold medal with all their prayers, the gold medal is in the name of the Pakistani nation.



Arshad Nadeem in a special conversation with private TV "Geo news" said that I am very happy to win the gold medal, I had elbow and knee injuries, thanks to the medical experts who worked on me a lot. Thanks to Pakistan Sports Board, Punjab Sports Board who provided facilities, I also had injury and fans wanted me to win gold medal, I came with full hope to win gold medal for my fans. Pakistani athlete added that India K Neeraj Chopra was not there due to injury, if he was, the competition would have been even more fun. The gold medal is given to the Pakistani nation, elders say that if there is an injury, the performance is good, parents win the gold medal with the prayers of the nation.



Arshad Nadeem said that I will ask the government to provide us international standard facilities, Inshallah I will also win a medal in the Islamic Games in Turkey.

It should be noted that in the Commonwealth Games, Pakistan's Arshad Nadeem won the gold medal in the javelin throw. He threw a record throw of 90.18 meters in the fifth turn. He became the first Pakistani to throw a throw longer than 90 meters. Won a medal in Commonwealth Games athletics while this is Pakistan's first gold medal in Commonwealth Games athletics since 1962.


34 views0 comments