top of page
  • Writer's picture24newspk

‘اگر سلیکٹرز کو میرا چہرہ پسند نہیں تو بتادیں’ عماد وسیم ٹیم سے باہر رہنے پر سلیکٹرز پر برس پڑے


24نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر سلیکٹرز کو میرا چہرہ پسند نہیں تو بتادیں۔‘

عماد نے کہا کہ ’میں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر مایوس ہوں، میں نے پاکستان کے لیے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پھر بھی کچھ عرصے سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔‘

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر سلیکٹرز کو میرا چہرہ پسند نہیں ہے تو انہیں یہ کہنے کی بھی ہمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ’پسند نہ پسند کی وجہ سے کسی کو ٹیم کے لیے منتخب کرنا یا ڈراپ کرنا ناصرف کھلاڑی بلکہ کیریئر کے ساتھ بھی ناانصافی ہے اور یہ ملک کی بھی توہین ہے کیونکہ اسے ایک اچھے کھلاڑی کی خدمات سے محروم رکھا جارہا ہے۔‘عماد وسیم نے کہا کہ میں سلیکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اسکواڈ کا انتخاب کرتے وقت ذاتی پسند اور ناپسند کا خیال نہ کریں۔

انہوں نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جواز طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ انہوں نے کارکردگی کا معیار کیا رکھا ہے۔عماد وسیم نے ٹیم سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور اس کا ذمہ دار سلیکٹرز کو ٹھہرایا۔واضح رہے کہ عماد نے آخری بار نومبر 2021 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔عماد وسیم نے پاکستان کے لئے 55 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں اور 986 رنز بنائے جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 44 وکٹیں حاصل کی ہیں۔عماد وسیم نے ٹی 20 میں 58 میچ کھیلے ہیں اور 339 رنز بنائے ہیں اور 55 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

24News PK: All-rounder of Pakistan Cricket Team Imad Wasim broke his silence on being dropped from the team.

Pakistan cricket team all-rounder Imad Wasim said in an interview to the website, "If the selectors don't like my face, tell them.""I am disappointed to be dropped from the team, I have performed very well for Pakistan but still was not included in the team for some time," Imad said.


National team all-rounder Imad Wasim said that if the selectors don't like my face, they should have the courage to say it. It is unfair to the player and also to the career and it is an insult to the country as it is being deprived of the services of a good player. Imad Wasim said that I request the selectors to consider personal likes and dislikes while choosing the squad. Don't think about it.

He sought justification from Chief Selector Mohammad Wasim and asked him to explain what performance standards he had set. It should be noted that Imad last represented the national team in November 2021. Imad Wasim has played 55 ODIs for Pakistan and scored 986 runs including 5 fifties and took 44 wickets. Imad Wasim has played 58 matches in T20 and scored 339 runs and took 55 wickets.

19 views0 comments
bottom of page