24newspk
اگر مڈل آڈر کا مسئلہ حل کرنا ہے تو دلیر فیصلہ کریں، رضوان اور فخر سے اوپن کروائیں، نمبر 3 اور 4 پر ی

24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا اگر مڈل آرڈر کا مسئلہ حل کرنا ہے تو دلیر فیصلہ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے مشورہ دیا ہے کہ شعیب ملک کو ٹیم میں واپس لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈل آڈر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دلیر فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں مڈل آڈر کے بارے میں سوچوں تو میرے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے وہ ہے شعیب ملک۔
انہوں نے کہا کہ مڈل آڈر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دلیر فیصلہ کریں رضوان اور فخر زمان سے اوپن کروائیں، نمبر 3 پر شان مسعود کو کھلائیں نمبر 4 پر بابر اعظم اور 5 پر فخر زمان پھر 6 پر آپ آصف علی کو کھلا لیں پھر اس کو وہی رول ملے گا جو وہ کھیل سکتا ہے پھر شاداب کو 7 اور نواز کو 8 پر کھلائیں۔
آ پ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کا مسئلہ ایشیا کپ سے چل رہا ہے،انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یہ مسئلہ برقرار رہا ۔ابھی ٹی20ورلڈ کپ آنے والا ہے اگر یہ ہی مسئلہ رہا تو ورلڈ کپ ہم نہیں جیت سکیں گے۔
24Newspk: Former fast bowler of Pakistan cricket team Aqib Javed says that if the national team has to solve the middle order problem, then take a bold decision.
According to details, Pakistan's former fast bowler Aqib Javed has suggested that Shoaib Malik should be brought back to the team. He said that bold decisions have to be taken to solve the problem of middle order. He said that if I think about the middle order, only one name comes to my mind and that is Shoaib Malik.
He said that to solve the problem of the middle order, make a bold decision to open with Rizwan and Fakhar Zaman, feed Shan Masood at No. 3, Babar Azam at No. 4 and Fakhar Zaman at No. 6, then you should open Asif Ali at No. 6. He will get the role he can play then feed Shadab at 7 and Nawaz at 8.
Let us tell you that the problem of the middle order of the national team has been going on since the Asia Cup, this problem remained in the series against England. Now T20 World Cup is coming, if this problem remains, we will not be able to win the World Cup.