top of page
  • Writer's picture24newspk

اگر میں نے حسن علی کی جگہ کیچ ڈراپ کیا ہوتا تو۔۔ حسن علی کی غلطی پر رمیز راجہ کا بیان بھی آگیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پی سی بی کےچیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی لیڈرشپ بہت اچھی تھی،کرکٹ ان چند کھیلوں میں سے ہے جہاں لیڈر شپ اہمیت رکھتی ہے، رمیز راجہ نے کہا کہ میں کھلاڑیوں سے بحیثیت کھلاڑی بات کرتا ہوں چیئرمین بن کر نہیں جبکہ ہار سے ڈرنا نہیں چاہیے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم متحد ہوکر کھیلے اس لیے خوشی ہوئی۔رمیز راجہ نے حسن علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی پر تنقید میڈیا ہی کررہا ہے، میں حسن علی کی جگہ ہوں تو فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردوں، حسن علی اس غلطی کو بار بار یاد نہ کریں بلکہ انہیں اپنی غلطی سے سیکھنا ہوگا


انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کو کبھی ٹینشن نہیں ہوگی، ہماری کرکٹ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی یہ میرا وعدہ ہے، ہم ایک نیا ہوم سیزن بنائیں گے۔محمد رضوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ رضوان سے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کو اآسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈ کپ میں شکست ہوئی تھی اور پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا،19 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ پر حسن علی نے کیچ چھوڑا تو شائقین کرکٹ بہت غصہ ہو گئے تھے اور کیچ ڈراپ ہونے کے بعد میتھیو ویڈ نے مسلسل تین چھکے لگا کر میچ جیت لیا۔ اور آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔حسن علی ایک اچھے فیلڈر اور بہت اچھے باؤلر ہیں انہوں نے پاکستان کو کئی میچ جیتوائے ہیں ،ایک کیچ کی وجہ سے ان کو اتنا تنقید کا نشانہ بنانا غلط ہے ۔




113 views0 comments
bottom of page