• 24newspk

اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا تو آپ کی چھٹی۔۔ مصباح الحق کو آخری وارننگ دے دی گئی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کارکدگی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے ان کو آخری وارننگ دی گئی ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ نہ جیتا تو آپ کی چھٹی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ مصباح الحق کو آخری وارننگ دے دی گئی ہے۔جلد ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 شروع ہونا والا ہے اور اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی جلد ہی اعلان ہونے کا امکان ہے۔اسی دوران راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ مصباح الحق کو آخری واررنگ دی جا چکی ہے۔اگر مصباح پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتواتے ہیں تو ٹھیک ورنہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کیا کارکردگی رہتی ہے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ مصباح کو گھر جانا ہوگا۔

آپ کو واضح کر دیں کہ مصباح الحق کو بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا بعد انہوں نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ کر صرف قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے کام سر انجام دیتا رہا۔ان کی قیادت میں قومی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی اس وجہ سے ان پر اور باؤلنگ کوچ وقار یونس پر بہت تنقید بھی رہی ،اب دیکھنا ہوگا کہ رواں سال ہونے والا ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اگر تسلی بخش نہ ہوئی تو ہیڈ کوچ سمیت کئی لوگوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

26 views0 comments