24newspk
اگر کے پی ایل ہوتا ہےتو ہم پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ میں میچز نہیں کھیلیں گے! بھارتی بورڈ

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) کے پی ایل کا معاملہ گرم ہوگیا! بھارتی اور پاکستانی کرکٹ بورڈز کی ایک دوسرے کو بڑی دھمکیاں۔معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب بی سی سی آئی اور بھارت نے لیگ میں حصہ لیتے تمام کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگر آپ نے کشمیر پریمیر لیگ میں حصہ لیا تو آپکو بی سی سی آئی میں کبھی نوکری نہیں ملے گی ۔
پھر ہرشل گبز بھی میدان میں اترے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز نے ٹوئٹر پر اس بات کا انکشاف کیا کہ بی سی سی آئی انہیں لیگ میں شرکت سے کیسے روک رہا ہے۔اب پی سی بی نے ائی سی سی کو خط لکھتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ ورلڈ کپ میں کیوں کھیلتے ہیں جب کے ہمیں روینیو نہیں ملتا۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی نے کہا ہے اگر کے پی ایل کینسل نہیں ہوتی تو ہم ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف نہیں کھلیں گے ۔معاملا شدید اختیار کر چکا ہے اور اب پاکستان اور بھارت کا ٹاکڑا مشکل میں ہے۔