top of page
  • Writer's picture24newspk

ایسا لگتا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنا کل ہی کی بات ہو اور آج۔۔ عمر گُل

شاہد آفریدی کا کوچ بن کر کیسا لگ رہا ہے؟ عمرگل نے بتا دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ شاہد آفریدی بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔


عمر گل اور شاہد خان آفریدی ماضی میں اکٹھے کھیل چکے ہیں ،عمر گل ان کی کپتانی میں بھی کھیل چکے ہیں۔عمر گل اور شاہد آفریدی کی پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے تصویر جاری کی گئی جس میں دونوں کھلاڑی ساتھ کھڑے ہیں اس تصویر میں ایک ماضی کی تصویر تھی جس میں دونوں قومی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے اور دوسری تصویر پی ایس ایل سیون کی ہے جس میں عمر گل بطور کوچ اور شاہد آفریدی بطور کھلاڑی کھڑے ہیں ۔

عمر گل نے ااس تصویر پر ردعمل میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنا کل ہی کی بات ہو ، اور آج میں ان کی ٹیم کی کوچنگ کررہا ہوں۔






21 views0 comments
bottom of page