24newspk
ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو بابر اعظم یا ان کی کپتانی کے خلاف جاتا ہو، نجم سیٹھی نے دل کی بات بتا دی

لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو بابر اعظم یا ان کی کپتانی کے خلاف ہو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے متعلق کوئی کنفیوژن نہیں، ان کے حوالے سے میڈیا خبریں پھیلاتا رہتا ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کپتان کو فوری تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق فیصلہ ڈیٹا اور نتائج دیکھ کر ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر کوئی تبدیلی کرنا ہو تو وائس کپتان لگائے جاتے ہیں، نائب کپتان اس لئے لگایا جاتا ہے کہ کپتان کی عدم موجودگی میں سنبھال سکے، کپتانی اور نائب کپتانی کے فیصلوں میں سلیکشن کمیٹی سمیت سب شامل ہیں۔