• 24newspk

ایشیاکپ فائنل میں شکست نے سلیکٹرز کو بھی امتحان میں ڈال دیا،فخر زمان سمیت تین کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے


24 نیوز پی کے:ایشیاکپ فائنل میں شکست نے سلیکٹرز کو بھی امتحان میں ڈال دیا۔ سلیکٹرز انگلینڈ سیریز، دورہ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے دوبارہ انتخاب کے لیے مشاورت پر مجبور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان، خوش دل شاہ کے ساتھ آصف علی بھی ڈینجرزون میں ہیں۔ البتہ ان فارم شان مسعود کی ٹیم میں واپسی کا روشن امکان ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیاتھا اور مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کا اعلان منگل کو کیاجانا تھا تاہم سری لنکا کے خلاف دو میچوں میں شکست نے سب پلان پر پانی پھیردیا۔ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر فائنل میچ دیکھا اور فخر زمان، خوش دل شاہ، آصف علی سمیت بعض دوسرے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔


چیف سلیکٹر محمد وسیم سلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی بات چیت کے بعد لاہور واپس آگئے ہیں۔ اب انہیں کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی واپسی کا انتظار ہے تاکہ ان کے ساتھ ٹیم میں تبدیلیوں پر مشاورت کرسکیں۔ میڈیکل پینل سے لندن میں ری ہیب میں مصروف شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر بھی رپورٹ لی جائے گی۔


انہیں نیوزی لینڈ اور ورلڈکپ اسکواڈ میں فٹنس سے مشروط کرکے ٹیم کا حصہ بنایاجائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم پندرہ ستمبر کو 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کراچی پہنچ رہی ہے جبکہ پی سی بی کو انگلینڈ کی آمد سے پہلے اور پندرہ ستمبر تک آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کرنا ہے۔ سلیکشن کمیٹی ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں نمائندگی کا موقع دینا چاہتی ہے جو آسٹریلوی کنڈیشنز میں بہتر پرفارمنس دے سکیں۔



24 News PK: The defeat in the Asia Cup final also put the selectors to the test.

The selectors were forced to consult for re-selection of the team for the England series, the New Zealand tour and the ICC Twenty20 World Cup.

According to sources, Asif Ali is also in the danger zone along with Fakhar Zaman, Khushdil Shah. However, there is a bright possibility of Shaan Masood's return to the team in form.



The selection committee had completed the selection of potential players and according to the proposed program, the national team was to be announced on Tuesday, but the defeat in two matches against Sri Lanka spoiled the whole plan. Chief selector Mohammad Wasim during the ongoing National T20 in Multan. sat with fellow selectors and watched the final match and also expressed concern over the performance of some other players including Fakhar Zaman, Khushdil Shah, Asif Ali.

Chief Selector Mohammad Wasim has returned to Lahore after initial discussions with the selectors. Now they are waiting for the return of captain Babar Azam and head coach Saqlain Mushtaq to consult with them on the changes in the team. A report will also be taken from the medical panel on the fitness of Shaheen Shah Afridi, who is undergoing rehab in London.



He will be included in the New Zealand and World Cup squads subject to fitness. The England team is arriving in Karachi on September 15 for 7 T20 matches, while the PCB has to announce the teams for the ICC World Cup before England's arrival and by September 15. The selection committee wants to give a chance to represent in the World Cup to those players who can perform well in Australian conditions.


194 views0 comments