• 24newspk

ایشیاکپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کا متبادل کون ہوگا ؟


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے سری لنکا میں میگا ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے،ایشیا کپ رواں سال سری لنکا میں ہو نا تھا لیکن سری لنکا میں جاری سیاسی مظاہروں کی وجہ سے اب ایشیا کپ بنگلادیش میں ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سےایشیا کپ کی سری لنکا سے بنگلادیش منتقلی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ اگست میں شیڈول ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

رواں سال ہوانے والا ایشیا کپ 15واں ایشیا کپ ہوگا۔بھارت اس وقت ایشیا کپ کے چیمپئن ہیں۔سب سے زیادہ ایشیا کپ بھارت نے جیتے ہیں ،انہوں نے سات مرتبہ جیتا ہے۔باقی ٹیموں میں سری لنکا 5 اور پاکستان نے دو دفعہ ایشیا کپ جیتا ہے۔پہلا ایشیا کپ 1984 میں یو اے ای میں کھیلا گیا تھا ،فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں بھی پاکستان سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کو تیا ر ہے،پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں کھیلا جا ئے گا،پاکستان گال میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے۔

Web Desk (24NewsPK) Rising political tensions in Sri Lanka have jeopardized the holding of a mega event in Sri Lanka. The Asia Cup was supposed to be held in Sri Lanka this year but due to the ongoing political protests in Sri Lanka. Now the chances of the Asia Cup being held in Bangladesh are bright.


The final decision on the transfer of the Asia Cup from Sri Lanka to Bangladesh will be made by the Asian Cricket Council at the end of this month. The mega event is scheduled for August. Indian media reports claim that the current situation in Sri Lanka has put the hosting of the Asia Cup in jeopardy, while Bangladesh has been asked to be ready as an alternative.


This year's Asia Cup will be the 15th Asia Cup. India is currently the champion of the Asia Cup. India has won the most Asia Cups, they have won seven times. The first Asia Cup was played in the UAE in 1984. In the final, India defeated Sri Lanka.


Let me tell you that despite the political tension in Sri Lanka, Pakistan is ready to play cricket in Sri Lanka. The first Test match will be played on July 16 in Galle. Pakistan is playing a three-day practice match in Galle.


43 views0 comments