• 24News pk

ایشیا میں مسلسل 7 فتوحات کا آسٹریلوی ریکارڈ برابر کرنے کیلئے انگلینڈ کو ایک فتح درکار



ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے مائیکل وان کا کامیاب ترین کپتان کا ریکارڈ برابر کردیا،ایشیا میں مسلسل 7 فتوحات کا آسٹریلوی ریکارڈ برابر کرنے کیلئے انگلینڈ کو مزید ایک فتح درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور کپتان جوروٹ کیلئے دورہ بھارت انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ آئندہ ٹیسٹ میچوں میں فتوحات سے انگلینڈ ٹیم اور کپتان جو روٹ کے لئے ریکارڈز بنانے کا بہترین موقع ہے۔ چنائی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر جو روٹ نے انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتان مائیکل وان کا ریکارڈ برابر کردیا ہے، یہ روٹ کی کپتان کی حیثیت سے 26ویں فتح تھی۔ روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے 47 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے26 میں کامیابی حاصل کی جبکہ سابق کپتان مائیکل وان کی قیادت میں انگلینڈ نے 51 میچوں میں سے 26 میں فتح حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کو ایشیا میں مسلسل جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لئے مزید ایک فتح کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے ایشیا میں مسلسل 7 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے۔ اسی طرح ایشیا میں کسی غیر ملکی کپتان کے سب سے زیادہ میچ جیتنے کی فہرست میں جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ ٹاپ پر ہیں جنہوں نے 21 ٹیسٹ میچوں میں سے 8 میں فتح اپنے نام کی، دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ ہیں جنہوں نے 17 ٹیسٹ میچوں میں سے سات میں اپنی ٹیم کو فتح دلائی جبکہ انگلینڈ کے موجودہ کپتان روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے ایشیا میں 6 میچ کھیلے اور تمام 6 میچوں میں فتح حاصل کی۔ بھارت کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کرکے روٹ ایشیا میں جیتنے والے کامیاب ترین کپتان بننے کا موقع ہے۔

14 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved