• 24newspk

ایشیا کپ، شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہونے کے بعد ان کے متبادل کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ایشیا کپ شروع ہونے سے پہلے پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا،فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گیا۔انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ 22 سالہ نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین کو ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے ہو گا جو کہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا ، یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گٹھنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں لمبے عرصے کے آرام کا مشورہ دیاہے ۔ محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، دی ہنڈرڈ ز کھیلنے کے سلسلے میں وہ انگلینڈ میں موجود ہیں ۔



دوسری جانب آصف علی ، حیدر علی ، افتخار اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گے اور سکواڈ کو جوائن کریں گے وہ نیدر لینڈ کے ٹور کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث ، سلمان علی آغااور زاہد محمود کی جگہ لیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا ، قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں دو ستمبر بروز جمعہ کو کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی ، سپر فور کے میچز تین سے نو ستمبر تک کھیلے جائیں گے ۔



Web Desk (24 News PK) A big blow to the Pakistan team before the start of the Asia Cup, fast bowler Shaheen Shah Afridi was out of the event due to a knee injury. In place of the injured fast bowler Shaheen Shah Afridi, 22 The young fast bowler Muhammad Hasnain has been made a part of the national squad for the T20 Asia Cup.



According to the details, the Asia Cup will begin in the United Arab Emirates from August 27, which will continue until September 11. It should be remembered that Shaheen Shah Afridi has been out of the Asia Cup after suffering from a knee injury, as the doctors have advised him. Prolonged rest is advised.

Muhammad Hasnain has so far represented Pakistan in 18 T20 Internationals and has taken 17 wickets. He is in England to play The Hundreds.



On the other hand, Asif Ali, Haider Ali, Iftikhar and Usman Qadir will leave Pakistan for Dubai on Tuesday morning and will join the squad. Salman will replace Ali Agha and Zahid Mehmood.

In the tournament, Pakistan will play its first match against India on August 28, the national cricket team will play its second match in Sharjah on Friday, September 2 against the qualifier team, Super Four matches will be played from September 3 to 9.

122 views0 comments