top of page
  • Writer's picture24newspk

ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے باوجود قومی ٹیم نے سب کے دل جیت لیے،ساتھی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی


دبئی(24 نیوز پی کے)پاکستان ایشیا کپ میں بھارت سے میچ تو ہار گیا لیکن پاکستانیوں کے دل جیت لیے آخری گیند تک شکست نہیں مانی ،نسیم شاہ ،محمد نواز اور حارث رؤف نے ایسی بولنگ کروائی کہ مخالف بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔


ایشیا کپ 2022 کا بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا،بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پیچھے لائن لگ گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔محمد رضوان اور افتخار احمد نے تھوڑی کوشش کی کہ اسکور کو آگےبڑھائیں لیکن وہ بھی ناکام رہے۔محمد رضوان 43 اور افتخار احمد19 رنز بناسکے اور پوری ٹیم 19.4 اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔



بھارت کے لئے بہت آسان حدف نظر آرہا تھا کیوں کہ شاہین شاہ آفریدی کی کمی سب کو محسوس ہو رہی تھی ۔پہلا اوور نسیم شاہ نے کروایا اور دوسری گیند پر ہی کے آر راہول آؤٹ ہو گئے اس کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے آئے دوسری گیند پر اس کا فخر زمان نے کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد بھارت بلکل ہی محتاط ہو گیا اور ان کے بلےباز پاکستانی باؤلرز کو ڈر ڈر کے کھیلنے لگے۔پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کروائی اور بھارت کو آخر ی اوور تک لے گئے۔نسیم شاہ بولنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے لیکن اس کے باوجود اس نے بولنگ کی اور وکٹیں بھی لیں انہوں نے سب کا دل جیت لیا ۔پاکستان ٹیم کے کامیاب بولر محمد نواز جنہوں نے آخری اوور میں بھی وکٹ حاصل کی۔انہوں نے ویرات کوہلی،روہت شرما اور جدیجا کی وکٹ حاصل کیں۔پاکستان بھارت سے میچ تو ہار گیا لیکن جس طرح ٹیم نے فائٹ کی اس سے سب کے دل جیت لیے۔پاکستان کے سابق کرکٹرز نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔






15 views0 comments
bottom of page