top of page
  • Writer's picture24newspk

ایشیا کپ میں مقابلے سے قبل شاداب خان کا اجیت اگرکر کو کرارا جواب


لاہور(24 نیوز پی کے)انڈین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کرکٹراجیت اگرکر کو قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کرارا جواب دیدیا۔


گزشتہ دنوں ایشیا کپ کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا،بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر نے ٹیم کا اعلان کیا اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی موجود تھے۔بھارتی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کی قیادت روہت شرما کریں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف آپ نے کیا پلان ہے؟جس پر اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے‘‘۔


اس پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوئی کچھ بھی بول دے انکے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا، اہمیت اس بات کی ہے کہ جب میچ ہوگا حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو گا۔ایشیا کپ میں سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

35 views0 comments
bottom of page