top of page
  • Writer's picture24newspk

ایشیا کپ کی تاریخ،اب تک کتنے ایشیا کپ کھیلے گئے ہیں ؟کس کی کیا کارکردگی رہی ہے؟جانئیے


24 نیوز پی کے: ایشیا کپ ایشین ٹیمز کے لئےآئی سی سی ایونٹس کے بعد سب سے بڑا ایونٹ ہوتا ہے۔اس ایونٹ میں ایشیا میں موجود ممالک کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ایشیا کپ کے مستقل ممبرز میں پاکستان ،بھارت ،سری لنکا،بنگلادیش اور اب افغانستان شامل ہیں،اس کے علاوہ ایک ٹیم باقی ٹیمیں کوالیفائی راؤنڈ کھیلتی ہیں جو ونر ہوتا ہے وہ ایشیا کپ کھیلتا ہے۔ایشیا کپ ہر دو سال بعد منعقد کروایا جاتا ہے۔2016 سے اس میں تبدیلیاں کی گئیں جس میں ایک دفعہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور ایک مرتبہ ون ڈے فارمیٹ میں۔


ایشیا کپ کا پہلا ایڈیشن 1984 میں کھیلا گیا جس میں صرف تین ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستان ،بھارت اور سری لنکا شامل تھے۔پہلا ایڈیشن یو اے ای میں کھیلا گیا۔ پہلے ایڈیشن کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن ہو چکے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ ٹائٹل بھارت نے جیتے ہیں ،بھارت نے 7 دفعہ ایشیا کپ جیتا۔دوسرے نمبر پر سری لنکا ہے انہوں نے 6 دفعہ ٹائٹل جیتا اور پاکستان نے اب صرف دو دفعہ ایشیا کپ جیتا ہے۔بنگلادیش کی ٹیم تین دفعہ فائنل کھیل چکی ہے اور ابھی تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی۔2022 کے ایشیا کپ کاٹائٹل سری لنکا نے جیتا تھا۔2023 کے ایشیا کپ میں سری لنکا اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔


اب بات کرتے ہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کہ کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ میچ کھیلے؟کس نے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ؟کس نے زیادہ رنز بنائے؟


ایشیا کپ کی تاریخ میں سے زیادہ میچ سری لنکا کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز سنتھ جے سوریا نے کھیلے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بھی انہوں نے بنائے ہیں ۔سنتھ جے سوریا نے 2008-1990 تک 25 میچ کھیلے جس میں 1220 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں جس میں 23 چھکے اور 139 چوکے بھی شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے17 اننگز میں 786 رنز بنائے ہیں ۔ایشیا کپ کی تاریخ میں سے زیادہ چھکے شاہد آفریدی نے مارے ہیں ۔انہوں نے1997 سے 2016 تک 26 چھکے اور 46 چوکے شامل ہیں۔


ایشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے باؤلر مرلی دھرن نے لی ہیں انہوں نے 24 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے 12 میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔

19 views0 comments
bottom of page