• 24newspk

“ایشیا کپ کے لیے ٹیم تیار ہے” ہم یو اے ای کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔۔ کپتان بابر اعظم کا اہم بیان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم تیار ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشن سے واقف ہیں کوشش ہوگی ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بھی یو اے ای میں ہوا تھا جس میں ہماری کارکردگی اچھی رہی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ میں جانے پر مائنڈ سیٹ چینج کرنا پڑتا ہے، نیدرلینڈز سیریز کے لیے چار پانچ دن بعد کیمپ شروع ہورہا ہے کوشش ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلیں۔

پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں پوری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ مثبت سوچیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر میچ یا سیریز کے بعد خامیوں پر قابو پانے کے لیے بات ہوتی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پریشر کنٹرول کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی ایک بڑی پارٹنرشپ سے مخالف ٹیم پر پریشر بڑھتا ہے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team captain Babar Azam says that the team is ready for the Asia Cup.

Talking to the media in Lahore, Pakistan cricket team captain Babar Azam said that he is aware of the condition of UAE and will try to perform well in the Asia Cup.


He said that the World Cup was also held in UAE in which our performance was good. National team captain Babar Azam said that one has to change the mindset when going from Test to ODI cricket, four five for the Netherlands series. The day after the camp is starting, try to play practice matches in the training camp.

Pakistan cricket team captain Babar Azam further said that the entire team performed well in both the Test matches against Sri Lanka and asked the players to think positively and play their best. He said that after every match or series. There is talk to control the errors whereas in Test cricket it is important to control the pressure.

Babar Azam said that a good partnership could not be formed in the second test match, a big partnership increases the pressure on the opposing team, Sri Lanka performed well in the second test match.


29 views0 comments