• 24newspk

ایشیا کپ 2022 کے لئے پاکستان کے سینئر پرو شعیب ملک کو ٹیم میں سلیکٹ کئے جانے کا امکان، رپورٹ


24 نیوز پی کے: رواں مہینے کی 27 اگست کو ایشیا کپ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان چند دنو ں میں ہونا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو ایشیا کپ کے لئے پاکستان کے سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہیں اور بڑے ایونٹس میں ان کا بہت تجربہ ہے۔ شعیب ملک نے پچھلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی یو اے ای میں کھیلا تھا۔شعیب ملک نے سکاٹلینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی دھماکے دار اننگز بھی کھیلی تھی۔شعیب ملک کو حال ہی میں پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم کا مینٹور بھی بنایا گیا ہے جو کہ 4 سے 17 اگتوبر کے درمیان کھیلی جانی ہے۔


شعیب ملک نے پاکستان کے لئے 1999 سے 2021 تک تینوں فارمیٹس میں 446 میچ کھیلے ہیں اور 11871 رنزبنائے ہیں،جس میں 12 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔شعیب ملک ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔شعیب ملک پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 لیگ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔شعیب ملک نے تینوں فارمیٹ میں 218 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔



24 News PK: The Asia Cup will be played in the UAE on August 27 this month. The national team for the Asia Cup will be announced a few days . According to the report, Pakistan's senior player Shoaib Malik is likely to be included in Pakistan's squad for the Asia Cup.


Shoaib Malik is a senior player of Pakistan cricket team and has a lot of experience in major events. Shoaib Malik also played T20 World Cup in UAE last year. Shoaib Malik also played an explosive innings of 54 runs off 18 balls in the match against Scotland. Shoaib Malik was recently named Pakistan Junior League. Mentor of the team has also been formed which is to be played between 4th and 17th August.


Shoaib Malik has played 446 matches in all three formats for Pakistan from 1999 to 2021 and scored 11,871 runs, including 12 centuries and 61 half-centuries. Shoaib Malik has retired from Tests and ODIs. There are players who have completed 10 thousand runs in T20 league cricket. Shoaib Malik has also taken 218 wickets in all three formats.



52 views0 comments