• 24News pk

ایف بی آر نے اپیلوں کی ای فائلنگ کا آغازکر دیا


اسلام آباد 01 جنوری 20201(24 نیوزپی کے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جنوری 2021 سے اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اِن لینڈ ریونیو قوانین کے تحت پہلی اپیل کمشنر اِن لینڈ ریونیو (اپیلز) کو دائر کی جاتی ہے لہٰذا اِن لینڈ ریونیو ٹیکس حکام کے احکامات سے متاثرہ ٹیکس دہندگان اب کمشنر (اپیلز) کو یہ پہلی اپیل آن لائن بھی دائر کر سکیں گے۔ ایف بی آر اپنے تمام تر سسٹمز کی آٹومیشن اور ٹیکس دہندگان کی بھرپور سہولت یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور الیکٹرانک طریقے سے اپیلیں دائر کرنے کی سہولت اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔


وزیر اعظم کے ویثرن کے مطابق فیدڑل بورڈ آف ریونیو ریونیو نےپاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے ساتھ مل کر اپیلوں کی ای فائلنگ کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا۔ اس سلسلے میں آئی سی اے پی، آئی سی ایم اے پی اور پی ٹی بی اے سمیت مختلف متعلقہ فریقوں کی آراء بھی لی گئیں۔ سسٹم کی بدولت اب ٹیکس حکام کے احکامات سے متاثرہ ٹیکس دہندگان آئرس ویب پورٹل پر اپنی اپیلیں درج کرا سکیں گے۔ اپیلوں کی ای فائلنگ کے لئے آٹومیٹڈ سسٹم کی بدولت ریونیو اور ٹیکس دہندگان دونوں کو فائدہ ہو گا۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved