top of page
  • Writer's picture24newspk

ایم ایس دھونی کو ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم کا خراج تحسین

Updated: Aug 17, 2020



لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارت کے سابق کپتان وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سابق کرکٹرز اور موجودہ کرکٹرز کی طرف سے دھونی کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ایسے میں پاکستقان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی مہندر سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے ان کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا



وسیم اکرم نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی بھارت کی کرکٹ تاریخ میں کامیاب کھلاڑی رہے ہیں دھونی نے کھیلا اور میدان فتح کیا،دھونی نے بطور کپتان 2007 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرفی اپنے ملک کو جیتوائی ۔


41 views0 comments
bottom of page